• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کمیونٹی صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، عبداللہ نورزئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ہمیشہ قانونی طور پر کاروبار کرنے والے تاجروں اور صنعت کاروں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کیا ہے بزنس کمیونٹی صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ان کے تعاون کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے چیئرمین ولی محمد نورزئی،پاک ایران چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر قاری نعیم الرحمٰن ودیگر موجود تھے چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی ٹیکس نظام میں شفافیت، آسانی اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے مختلف اصلاحات پر عمل کر رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریونیو کلیکشن بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید