• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ، لاپتہ افراد بازیابی کیلئے دائر 10درخواستیں کمیشن کوروانہ، 2نمٹادیں

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید محمدعتیق شاہ نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے دائردرخواستوں میں سے10درخواستیں لاپتہ افرادبارے کمیشن کو بھجوادیں دو درخواستیں نمٹادیں ایک درخواست پروفاقی اورصوبائی حکومتوں سے جواب مانگ لیاجبکہ ایک درخواست میں فریق کے پیش نہ ہونے پر اس کاشناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں چیف جسٹس سید عتیق شاہ پرمشتمل بنچ نے پیر کے روزلاپتہ افرادبارے 14مختلف درخواستوں کی سماعت کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے فاضل بنچ نے ایک درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹس طلب کر لی جبکہ 10دیگردرخواستیں لاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کو بھجوادیں اسی طرح عدالت نے ایک کیس میں فریقین (سمیع اللہ)کے پیش نہ ہونے پر ان کا شناختی کارڈ بلاک کر نے کے احکامات جاری کئے جبکہ عدالت نے دو درخواستیں نمٹا دیں۔
پشاور سے مزید