پشاور (لیڈی رپورٹر )گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہین مسلم ٹان بوستان بر 2 شاہ ڈھنڈ میں تعلیمی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ سکول میں پینے کے صاف پانی، بجلی اور فرنیچر جیسی بنیادی ضروریات تک میسر نہیں، جس کی وجہ سے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی بورڈ خراب ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنےکا خدشہ ہے، بچیاں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سرد زمین پر بیٹھنے سے طلبات کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔والدین اور علاقہ مکینوں نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سکول کی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ بچیوں کو ایک محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔