• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عمر خطاب خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ملک عمر خطاب خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ فائنل میں احسان دانش نے عرفان اللہ کو 6-4، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں عرفان اللہ نے فارس کو 6-3، 6-4 اور احسان دانش نے ذاکر خان کو 6-2، 6-3 کے اسکور سے ہرایا تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر کھیل اور کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید عاقل شاہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ، جوڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسعود احمد، کے پی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد شیراز،اور کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک عمر ایاز خلیل بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ ملک عمر خطاب خلیل میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
پشاور سے مزید