پشاور (خصوصی نامہ نگار) حیدر علی کو عثمانیہ کرکٹ کلب کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کلب کا انتخابی اجلاس زیر صدارت حیدر علی منعقد ہوا جس میں کلب کے ارکان اور پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی بی آئین کے مطابق الیکشن کرائے گئے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس کے مطابق حیدر علی، فیاض جنرل سیکرٹری اور عالمگیر کوفنانس سیکرٹری منتخب کیاگیا۔