پشاور (لیڈی رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور نے مفتی محمود کانفرنس کی بھرپور تیاریوں کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی اجلاس طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں ترجمان جے یو آئی ضلع پشاور انعام اللّٰہ علیزئی ایڈووکیٹ اور ڈپٹی ترجمان شکیل آفریدی نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں امراء ، نظماء، کابینہ اور مجلس شوریٰ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کی سربراہی ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ کرینگے جنرل سیکرٹری احمد علی درویش سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہونگے۔