• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے آ ٹے و گندم سپلائی کی معطلی کے خلاف نانبائیوں کا شٹر ڈاون ہڑ تال کا اعلان

اشپشاور(لیڈی رپورٹر ) انجمن نانبائی ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے ڈپٹی جزل سیکرٹری جہانزیب مہمندنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پختون دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کو آ ٹے اور گندم کی فراہمی بند کرکے بین الصوبائی معاہدہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو پنجاب سے آ ٹے و گندم سپلائی کی معطلی کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں نانبائی شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے اس حوالے سے جہانزیب مہمند نے کہا کہ اٹک پل کے قریب چیک پوسٹ قائم کر کے ملوں اور دکانوں سے خریدا آ ٹا لانے سے روکنا غزہ کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں یہودی اجناس اور کھانے پینے کی اشیاء روکے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے پشاور سمیت صوبہ بھر میں آ ٹے کا سٹاک ختم ہو گیا ہے اور قہط کا خطرہ ہےجن دکانداروں کے پاس سٹاک ہے وہ80 کلو بوری13ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں انہوں نے کہا اقتدار اور مفادات کی رسہ کشی میں حکمرانوں کو غریب عوام کی فکر نہیں انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی،وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر منتخب ارکان سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
پشاور سے مزید