• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

پشاور(آئی این پی ) ورسک روڈ کے علاقے پرائم ویلی میں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی فائر وہیکل بمعہ تربیت یافتہ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے پورا گھر اور قیمتی سامان بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید