اپشاور(جنگ نیوز)چیف کمشنر ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس پشاور یاسر علی، محمد ایاز اور دیگر اعلیٰ حکام کی انکم ٹیکس ہاؤس کوہاٹ آمد۔اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور تاجر برادری نے ٹنل چیک پوسٹ پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر چیمبر رشید احمد پراچہ اور کوآرڈینیٹر کرنل (ر) جواد پراچہ نے چیف کمشنر کو علاقائی حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایف بی آر پالیسیوں کو مقامی زمینی حقائق اور کاروباری و علاقائی حالات کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں تشکیل دے تاکہ ان پر آسانی سے عملدرآمد ممکن ہو جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہو گا۔ چیف کمشنر یاسر علی نے بھی واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس کی تجاویز اور سفارشات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کرنے۔ تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر انکا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر کمشنر ڈی آئی خان ریجن سمیت ٹیکس آفس کے اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔