اسلام آباد (طاہر خلیل، نمائندہ خصوصی) امن ، علاقائی سالمیت اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہونگی، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی تیسری سہ فریقی کانفرنس پیر کواسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی،پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان نے کہا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی رشتے اور پارلیمانی تعاون کے فروغ سے پائیدار امن کے قیام ، علاقائی سالمیت اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں خطے میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی ، تینوں ممالک کو دفاعی شعبہ میں بھی تعاون کو فروغ دینا چاہئے،چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سہ فریقی فورم ایک سفارتی سرگرمی نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ اقدار کا عملی اظہار ہے، تینوں ممالک تعلقات مزید مضبوط بنائینگے،سپیکر ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمان باہمی تعلقات کے استحکام کے خواہاں ہیں، سہ فریقی تعاون منفرد اور اسٹریٹجک شراکت داری کی مثال ہے،چیئرمین سینیٹ یو سف رضا گیلانی نے کہا کہ ہ سہ فریقی فورم صرف ایک سفارتی سرگرمی نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ اقدار کا عملی اظہار ہے، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائینگے۔