• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) … ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو نقد انعامات دینے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اراکین سندھ اسمبلی خیر النساء، آصف موسیٰ، محمد عامر صدیقی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور چیئرمین اسٹیویٹا جنید بلند، مختلف اسکول ایسوسی ایشنز کے سربراہان، والدین اور دیگر نے شرکت کی۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے مہمانوں کے ساتھ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکریٹری بورڈ محمد ضیاء الحق، ناظم امتحانات حمزو خان تگڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ ہم نے میٹرک کے نتائج میرٹ پر دیئے ہیں جس کی آج تک پذیرائی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کا دن آپ تمام طلبہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس دن کو اپنی کامیابی سے منسوب کریں اور اپنی زندگی میں آنے والی دشواریوں کے لئے تیار رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کی پوزیشن ایک دن کی نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک طویل جدوجہد ہے، نیک نیتی سے محنت کریں تو مستقبل میں بھی کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

ملک بھر سے سے مزید