کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد پیر کو برمنگھم میں95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ وزیر محمد گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھے۔ وہ1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستان ٹیم کا حصہ اور پانچ محمد برادران میں سب سے بڑے تھے۔ دیگر بھائیوں میں حنیف محمد اور ریئس محمد پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں۔