حیدرآباد (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ ہنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو دہائیوں سے کم مشکلات کا سامنا ہے‘ اس میں افغانستان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے‘ پاکستان میں آئے افغان مہمانوں کو واپس اپنے ملک لوٹ جانا چاہئے۔ تیزی سے آ بادی بڑھ رہی ہے تو صوبے بھی بننے چاہئیں‘ہم حکومت کے اتحادی ہیں‘ شرکت دار ہیں‘ رشتے دار نہیں‘ 27 ویں ترمیم میں دیکھیں گے جن شہروں میں ہمارا مینڈیٹ ہے اس کیلئے کس طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔