اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کے ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا GITEX Global 2025میں پیر کے روز باضابطہ افتتاح ہوا، جسے ملک کی عالمی ٹیکنالوجی ہب کے طور پر عروج کا ایک مضبوط تسلسل قرار دیا جا رہا ہے ،دبئی میں ہونے والے اس ایوینٹ میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے 10مقامی اسٹارٹ اپس کی شرکت کو ممکن بنایاہے، اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلیکام شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں 211,473کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل اور 20سے زائد ڈیٹا سینٹرز قائم کئے گئے ، پاکستان عالمی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ماڈل بن رہا ہے۔