کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایران ائیر کی جانب سے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام تاجروں، سیاحوں اور زائرین کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران ائیر بدھ کے دن ہفتہ وار ایک پرواز کے شیڈول کے تحت سروس فراہم کرے گی، جس کی پہلی پرواز 29 اکتوبر 2025 کو روانہ ہوگی۔