کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کاانکشاف،سابق سیکریٹری میٹرک بورڈڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی،متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی، شکایت کنندگان کا سابق سیکریٹری ڈاکٹرنوید کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کامطالبہ، بورڈانتظامیہ، چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کے لیے خط جاری کردیا، ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کے خلاف تحقیقات کے احکامات، چیئرمین میٹرک بورڈ نے سابق سیکریٹری کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، قائمقام ناظم امتحانات حمزہ خان تگڑکو انکوائری افسر مقررکردیاگیا ہے۔