• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ، جنوبی افریقا کی تیسری فتح، بنگلہ دیش کو شکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ وشاکا پٹنم میں بنگلہ دیش کی خراب فیلڈنگ نے بولروں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ میچ کا فیصلہ تین گیندیں پہلے ہوا۔ ڈی کلر ک نے 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر جنوبی افریقا کو لگاتار تیسری کامیابی دلوادی۔ چولی ٹرائن نے 62 اورمیری زین کیپ نے 56رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر232رنز بنائے۔ شورنا اخترنے35 گیندوں پر51 ناٹ آئوٹ رنز تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ شرمین اختر نے77 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے 50رنز بنائے۔ نگار سلطانہ نے32رنز کی اننگز کھیلی۔
ملک بھر سے سے مزید