کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے بیٹرز کو پاکستانی اسپنرز کے خلاف چیلنج کا سامنا ہے۔ اسے پاکستان کے پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 162رنز جبکہ پاکستان کو چار وکٹوں کی ضرورت ہے۔ اسپن وکٹ پر بیٹر چکرا کر گررہے ہیں۔ پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں378رنز بنائے۔ آغاسلمان بھی نروس نائنٹیز کے شکار ہوئے۔ پروٹیز نے 216رنز چھ وکٹ گنوایے ہیں۔ تمام وکٹ اسپنرز نے حاصل کئے۔ وکٹ خراب ہورہی ہے، آخری اننگز کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو شدید مشکلات درپیش ہوں گی۔ پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے27اوورز میں85رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔