• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کی تقریر بغاوت کے مترادف، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ منظور ہونے تک اسپیکر کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا اور نو منتخب وزیراعلیٰ نے جو تقریر کی ہے وہ بغاوت کے مترادف ہے ۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنی تقریر میں واضح کر دیا ہے کہ عمران خان اُن کی پہلی ترجیح ہیں۔وفاقی حکومت وفد تشکیل دے جس میں صوبائی حکومت اور قبائل کے لوگ شامل ہوں اور وہ وفد جا کر افغانستان میں مذاکرات کرے اگر معاملات کامیاب ہوگئے تو ستر سے اَسی فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید