اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصاد ی امور نے2008سے اب تک لیے گئے تمام قرضوں ، قرضوں کےا ستعمال ، ادائیگیوں اور سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ سے طلب کر لیں ،کمیٹی نے تمام غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل کیے جانیوالے منصوبوں کے مکمل احتساب کی بھی ہدایت کی اور تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ 10روز کے اندر بولی کی دستاویزات، آڈٹ رپورٹس، تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کیا جائے ، چیئرمین کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کی تفصیل سے جانچ پڑتال کی جائے گی ، کمیٹی نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت سے زیر تکمیل این ایچ اے کے منصوبے راجن پور تا ڈیرہ غازی خان اور ڈی آئی خان کوریڈورکے تینوں مراحل کا جائزہ بھی لیا اور ان منصوبوں کی پروکیورمنٹ اور تعمیر سے متعلق ہونیوالے بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا