کراچی (نیوز ڈیسک)ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ موسمیاتی بحران خطرناک حدوں سے تجاوز کر رہا ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق مرجان چٹانوں (Coral Reefs) کی تباہی اب تقریباً ناقابلِ واپسی ہوگئی ہے۔مرکزی مصنف ٹِم لینٹن کا کہنا ہے کہ قدرتی نظاموں میں تبدیلی تیزی سے اور افسوسناک حد تک بڑھ رہی ہے۔درجہ حرارت پہلے ہی صنعتی دور سے 1.3 تا 1.4 ڈگری بڑھ چکا ، دنیا 3.1 ڈگری کے راستے پر ہے۔