اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نےشرم الشیخ میں غزہ امن کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعتی سے ملاقات کی ۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین میں امن، استحکام اور انسانی امداد کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔