• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، آبادی نہیں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ہدف بنایا، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان میں شہری آبادی کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ہدف بنایا،لاہور بیورو چیف جیونیوز رئیس انصاری نے کہا کہ تمام راستے کھل گئے ہیں دو جگہیں بند ہیں ایک جہاں ٹی ایل پی کا مرکز ہے ،رہنما سے یہی بات کی کہ غزہ کا معاملہ ختم ہوچکا ہے لیکن وہ مارچ کرنے پر بضد تھے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حماس نے تمام زندہ یرغمالی رہا کر دیئے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیس نکاتی امن منصوبے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت تک پاک افغان تعلقات میں فضا کشیدہ ہے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتا ہے تو پہلے دھمکی پوری کر لے ہم نے جنہیں نشانہ بنایا انہیں افغان سرزمین کے اندر نشانہ بنایا۔ اگر نیک نیتی ہو تو مسائل کا دیر پا حل نکل سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید