• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسکو؛ ایم ڈی سرفراز درانی تبدیل؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری، اسٹوریج اور سپلائی چین کو یقینی بنانے والے ادارے پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (پاسکو ) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا تقرر و تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری منیجنگ ڈائریکٹر پاسکو اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسرسرفراز درانی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، ان کی جگہ جنرل منیجر پاسکو اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے افسروقاص عالم کو گریڈ 20 سے 21 میں ریگولر ترقی دے کر ایم ڈی پاسکو تعینات کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے بلال الیاس کی خدمات ڈیپوٹیشن پر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سپرد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید