• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی امریکی حکام سے ملاقاتیں، ٹیرف معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد( مہتاب حیدر / تنویر ہاشمی) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے ٹیرف (محصولات) معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خزانہ کے انٹرنیشنل فنانس کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ اور کاؤنسلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں پر روشنی ڈالی جو کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مستحکم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کو منظم کرنے سے متعلق نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔بعد ازاں، سینیٹر محمد اورنگزیب کے اعزاز میں امریکہ۔پاکستان بزنس کونسل کی قیادت اور اراکین نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
اہم خبریں سے مزید