• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہرین معیشت کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی پر کام کے اعتراف میں نوبل انعام

اسٹاک ہوم (اے ایف پی)تین ماہرین معیشت کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی پر کام کے اعتراف میں نوبل انعام کا اعلان، امریکی نژاد اسرائیلی جوئل موکیر، فرانسیسی فلیپ ایگیون اور کینیڈین پیٹر ہوئٹ کو 2025کا اعزاز ملا ، جنہوں نے ٹیکنالوجی کے پائیدار معاشی ترقی پر اثرات پر نمایاں کام کیا۔نوبیل کمیٹی کے مطابق ان کا کام واضح کرتا ہے جدتِ طرازی کس طرح طویل المدتی معاشی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔روائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق 79 سالہ جوئل موکیر کو انعام کا آدھا حصہ اس کام پر دیا گیا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے پائیدار معاشی نمو کے لیے بنیادی شرائط کی نشاندہی کی۔
اہم خبریں سے مزید