• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی کابل کو سخت وارننگ، مزید دہشتگردی پر مزید سخت جوابی کارروائی ہوگی

اسلام آباد (صالح ظافر) اسلام آباد کی کابل کو سخت وارننگ: مزید دہشت گردی پر مزید سخت جوابی کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے کابل کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے منسلک کسی بھی مزید دہشت گردانہ کارروائی کی صورت میں، اس کا جواب اسی طرح سختی سے دیا جائے گا، جس طرح افغانستان نے اس ہفتے کے اوائل میں تجربہ کیا۔ معتبر سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور وزیر مملکت محمد صادق خان کی قیادت میں سینیئر حکام کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ جو اگلے ہفتے کے لیے طے تھا، منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید