اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) افغان حکومت کی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے خیبر پختونخوامیں جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ پیر کو چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔