اسلام آ باد (رانا غلام قادر نیو ز رپورٹر) حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے اہم خبر ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ 17 اکتوبر کی شب بارہ بجے وزارت کا پورٹل بند کر دیا جائے گا اور مزید بکنگ ممکن نہ ہو گی۔وزارت مذہبی امور کے مطا بق پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے۔ اس طر ح پرائیویٹ حج سکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔منظور شدہ حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔