• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ٹیرف کی دھمکی، دنیا کے 10 امیر ترین افراد کے اثاثے ایک دن میں 70 ارب ڈالر کم

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سےچین پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں  اور اس کے بعد یہ کہنا کہ پریشان نہ ہو ، ان کے اس اقدا م کے بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کے اثاثوں میں ایک دن میں 70 ارب ڈالر (198کھرب روپے) کمی ،صدر ٹرمپ کے چین پر 100 فیصد ٹیرف اور ٹیکنالوجی تک رسائی کی پابندیوں سے منڈیاں ہل گئیں۔ایلون مسک کو سب سے زیادہ16ارب نقصان ، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ بھی 10، 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔ ٹیسلا، ایمیزون، میٹا، این ویڈیا اور ڈیل کے حصص 5فیصد گر گئے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلی دی ہےکہ فکر نہ کریں، سب ٹھیک ہو جائیگا۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈیوں میں مندی کے باعث دنیا کے 10 امیر ترین افراد کو ایک دن میں 70 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، جس کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کے چین پر اضافی ٹیرف کے اعلان سے پیدا ہونے والا تجارتی تناؤ تھا۔ اگرچہ یہ نقصان بڑا ہے، تاہم یہ ارب پتی افراد اب بھی مجموعی طور پر تقریباً 3 ٹریلین ڈالر کے مالک ہیں اور سال 2025کے دوران مجموعی طور پر ان کی دولت میں نمایاں اضافہ برقرار ہے۔ خاص طور پر اوریئکل کے شیئرز میں 75فیصد اضافے سے لیری ایلیسن نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنو کو چھوڑ کر باقی تمام ارب پتی افراد امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، جنہیں اس سال مصنوعی ذہانت کے عروج سے زبردست منافع حاصل ہوا۔

اہم خبریں سے مزید