کراچی ( رپورٹ؛سہیل افضل ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، پاک افغان سرحدی کشیدگی، عالمی مارکیٹوں کے بحران اور ملکی سیاسی ہلچل کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ میں خوف و ہر اس، بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ میں شدید مندی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس 4655 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد سے کم ہو کر ایک لاکھ 58ہزار پوائنٹس پر آگیا،77.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 533ارب 93کروڑ 93 لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 2.53فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق امریکا چین تجارتی جنگ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بے چینی سے مارکیٹ میں شدید مندی کی لہر نے پیر کو دن بھر مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔