• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ،ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا کا یونیسف کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ماہرین اطفال، میڈیا پروفیشنلز، مذہبی اسکالرز اور سیاسی شخصیات پر مشتمل گروپ نے ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا کی رہنمائی میں اثر و رسوخ والے نیٹ ورکس کے ذریعے معمول کی حفاظتی ٹیکوں اور پولیو ویکسی نیشن کو فروغ دے کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا نے یونیسف کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پشاور، ایبٹ آباد، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سید قاسم علی شاہ، سجاد بارکوال، آمنہ سردار، اشبر جان جدون،، فوکل پرسن پی ای آئی ڈاکٹر حیدر علی، ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر طفیل، صوبائی ٹیکنیکل پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر سردار عالم، میڈیا آفیسر یونیسف شاداب یونس اور دیگر ای اوسی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس آگاہی مہم کا مقصد بنیادی ر میڈ یا پلیٹ فارمز پر قابل اعتماد افراد کی وساطت سے مستند پیغام رسانی کے ذریعے پولیو ویکسینیشن اور ضروری حفاظتی ٹیکہ جات پر عوام کا اعتماد پیدا کرنا ہے۔ ماہرین اطفال، مذہبی اسکالرز، اراکین اسمبلی اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مہم سے پولیو ویکسی نیشن کے بارے میں غلط معلومات کے پرچار کو روکنے، منفی پروپیگنڈہ کی نفی اور ویکسین کے بارے میں رائے عامہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مہم جنوبی کے پی، پشاور بلاک، اور ایبٹ آباد سمیت ہائی رسک علاقوں پر ترجیح دے گی، اور مقامی میڈیا ہاؤسز اور ڈیجیٹل اثر انداز کرنے والوں کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی۔
پشاور سے مزید