• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے منشیات سمگلر کو عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی

پشاور(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ماتحت عدالت کی جانب سے منشیات سمگلرکو عمر قید کی سزاکالعدم قراردیکر ملزم کو مقدمے سے بری کرنے کاحکم دےدیا۔ کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان ،جسٹس محمد باقرنجفی اورجسٹس محمد اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ ملزم یوسف خان کی جانب سے کیس کی پیروی ضیا ءالرحمان تاجک ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم یوسف خان پر الزام تھا کہ اس نے معاون مفرور ملزم کے ساتھ ملکرلاکھوں مالیت کی 22کلوگرام چرس اور8کلو افیون سمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ دونوں محکموں کے درمیان تضاد پایا جارہاہے ، اس کے ساتھ ساتھ جس گاڑی میں منشیات پکڑی گئی تھی اس کا مالک بھی تاحال نامعلوم ہے لہذا ملزم بے گناہ ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ماتحت عدالت سے عمر قید کی سزا کالعدم قراردیکر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید