• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکوسینٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ کے دفترمیں کھلی کچہری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے سپرنٹنڈنگ انجینئر سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی سینٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ کے دفترمیں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا سید عبداللہ شاہ نےکہاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہےکھلی کچہری کے موقع پرکوئٹہ شہرکے مختلف سب ڈویژنزکے صارفین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیااس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئر سید عبداللہ شاہ نے موقع پر ہی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔
کوئٹہ سے مزید