کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ نعمان علی نے کہا ہے کہ میں اپنی کارکردگی اور اپنی بولنگ کی مستقل مزاجی سے بہت خوش ہوں۔ بریوس کی جو وکٹ لی وہ پاکستان کے لیے بہت اہم تھی۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس دن کا آغاز ٹاپ سے کیا اور اختتام بھی اسی طرح کیا۔ درمیان میں، بریوس بہت اچھی بیٹنگ کررہے تھے جس نے پاکستان کی پارٹی کو خراب کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا ، جب وہ کریز پر تھےتو محسوس ہوا کہ جنوبی افریقامشکل ڈال سکتا ہے۔ میں چھ ماہ سے قومی اکیڈمی میں عاقب جاوید اور دیگر کوچز کے ساتھ محنت کررہا تھا مجھے محنت کا صلہ ملا ہے۔ ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ الحمد اللہ ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔نعمان نے شاندار اسپیل کے ذریعے دس وکٹیں حاصل کیں۔