• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفارمنس میں تسلسل لانا، ٹاپ پر رہنا ہے، شان مسعود

کراچ0ی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیل رہے، پرفارمنس میں تسلسل لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیژن ون ہو یا ٹو ہم نے ٹاپ پر رہنا ہے۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیت سکتے ہیں۔ جنوبی افریقا نے ٹف ٹائم دیا، وہ ورلڈ چیمپئن ہیں ۔ ہمارے تمام کھلاڑیوں کوکریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہم ایسی وکٹوں پرپہلے بھی کھیلتے آئے ہیں۔ ایسی پچز سے فاسٹ بولرز کا رول ختم نہیں ہوتا، شاہین آفریدی اور حسن علی کو کھلانے کا مقصد ریورس سوئنگ سے فائدہ اٹھا نا تھا۔ شاہین آفریدی نے مجھ سے مانگ کر بولنگ لی اور کامیابی دلوائی،ان کا کہنا تھا کہ میں میچ بدل کر دوں گا اوران کی بولنگ سب کے سامنے ہے۔ شاہین کو نیا گیند نہ کروانا مشکل فیصلہ تھا لیکن بعض اوقات ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید