• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: پشاور نے فاٹا کو 17 رنز سے شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن پشاور نے فاٹا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ دیگر تین میچ ڈرا ہوگئے ۔ ایبٹ آباد میں فاٹا کو 256 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان خان نے 73 رنز بنائے۔ عامر خان نے 72 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 508 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ سعد خان 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 215 ، عمران رندھاوا 58رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ شامل حسین 123 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سعد خان پلیئر آف دی میچ رہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کیخلاف دوسری اننگز میں 377 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احمد خان نے 104 ، فخرزمان 81 اور خالد عثمان نے 71 رنز بنائے۔ محمد رمیز نے4 وکٹیں لیں اور میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کیلئے 243 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے ایک رن بنایا تھا۔ عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد نے سیالکوٹ کیخلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر346 رنز بنائے تھے۔ عتیق الرحمن نے 143 ، اویس ظفر نے59 رنز بنائے۔ عتیق الرحمن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید