کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر میں منگل کو کویت میں پاکستان اور افغانستان کو دوسرا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان کے ہوم گرائونڈ پر اسلام آباد میں کھیلا گیا میچ بغیر گول کے برابر رہا تھا، منگل کے میچ کے پانچویں منٹ میں افغانستان کو محبوب حنیفی کوسبقت دلائی جو پاکستان کی جانب سے 29 ویں منٹ میں اعزاز حسن نے گول بناکر ختم کردی۔