کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر بارو ملائیشیا میں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3 سے ہرادیا، پاکستان کے دونوں گول سفیان خان نے کیے۔ پاکستان ٹیم اگلا میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان نے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں دو میں سے ایک جیتا، دوہارے اور ایک ڈرا کھیلا ہے۔بدھ کو دیگر میچز میں برطانیہ نے ملائیشیااور آ سٹریلیا نے بھارت کو شکست دی۔