کراچی / جدہ (اسٹاف رپورٹر / شاہد نعیم) اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔ میچ سے پہلے اسرائیل کی فلسطینی نسل کشی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ اطالوی پولیس نے اسرائیل مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ادھر جدہ میں عراق کے خلاف میچ 0-0 ڈرا ہونے کی بدولت سعودی عرب نے آئندہ سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔گرین فالکنز کا کارنامہ،60 ہزار شائقین کا جشن، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور دیگر عہدیداروں نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔