کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے سیکریٹری جاوید احمد خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا ہے۔ جاوید خان کے ساتھ کراچی ریجن کے حکام کے کئی ماہ سے اختلافات سامنے آرہے تھے اور کئی معاملات پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس شکایات موجود تھیں۔ پیر کوریجنل کرکٹ ایسوسی کراچی کی جنرل باڈی کا خصوصی اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ہوا۔ مظہر اعوان صدر آر سی اے نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ۔ اجلاس میں موجود جنرل باڈی ممبران نے ہاتھ اٹھا کر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔