کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کیلئے حکومت نے جن فیڈریشنوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب قومی والی بال ٹیم جمعے کو اسلام آباد سے بحرین روانہ ہوگی۔ حکومتی حکام سے رابطہ کرنے والی فیڈریشنوں کا کہنا ہے کہ شرکت سے روکنا نا انصافی ہوگی، اپنے اخراجات پر کھلاڑیوں کو بھیج رہے ہیں۔ قومی دستے سے متعلق اسپورٹس بورڈ اور پی او اے میں تنازع برقرار ہے ۔