• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور17اگست کو استغاثہ کے 5گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرلیا ،جبکہ عدالت نے 9مئی کے گیارہ مقدمات میں نامزد دیگر تمام ملزمان کوچالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے 29اکتوبر کو طلب کرلیا، شاہ محمود قریشی کی طرف سے ان کے وکیل محمد علی بخاری نے دستاویزات وصول کیں، عمران خان سمیت ان مقدمات کے سیکڑوں ملزمان کو پہلے ہی چالان کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید