کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نےغیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2کا تعلق رحیم یار خان، 5کا تعلق قمبرشہداد کوٹ جبکہ 6 کا تعلق کشمور، لاڑکانہ اور شانگلہ سے ہے۔ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔