• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں تو لوگ انکم ٹیکس نہیں دیتے سپر ٹیکس کیسے دیں گے؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ یہاں تو لوگ انکم ٹیکس نہیں دیتے سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اب تو سیلاب کی وجہ سے یہ نہ کہہ دیں گے کہ جو ٹیکس لگا ہے وہ بھی نہیں دیں گے،سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر ر ضوی اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ نے ʼپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 4بی ʼ ے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران ٹیکس دھندہ کمپنیوں کے وکیل ،بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ سپر ٹیکس سیکشن چھ بی(اے)کے تحت ہی لگایا جا سکتا ہے، ٹیکس نافذ کرنے کے لیے شیڈول ضروری ہے، بغیر شیڈول کے ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا ، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کون سا ٹیکس لاگو ہو گا؟۔

ملک بھر سے سے مزید