کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریحان حنیف کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہو گئے، ایگزیکٹو کمیٹی نے محمد رضاکو سینئر نائب صدر اور عارف لاکھانی کو نائب صدر منتخب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر میں برسر اقتدار گروپ کے طے کردہ فیصلے کے مطابق موجودہ صدر محمد جاوید بلوانی، سنیئر نائب صدر ضیاء العار فین اور نائب صدر فیصل خلیل احمدنےاستعفے دے دیئے اورکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ان استعفوں کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں2024.26 کی بقیہ کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔