• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل مکمل کرلئے، وکلاء صفائی کو آج حتمی دلائل دینے کی ہدایت

راولپنڈی (خبر نگار) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لئے۔ سماعت کے موقع پر مرکزی وکلاء صفائی میں سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے وکلاء صفائی کو آج حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ گزشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

ملک بھر سے سے مزید