• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ایسا وزیراعلیٰ لائی جو ریاست کیخلاف بات کرتا ہے، بلال اظہر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف ایسا وزیراعلیٰ لائی ہے جو ریاست کے خلاف بات کرتا ہے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر وزیراعظم پشاور میں آکر ہمارے وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو ہم بھی بیٹھیں گے لیکن اگر پالیسی بنا کر ہم پر مسلط کرنا چاہیں گے تو اس کا ردِ عمل آئے گا۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ابھی تک افغانستان بھارت کی پراکسی نہیں بنا ہے البتہ اسی راستہ پر گامزن ہے۔ میزبان حامد میر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں اڑتالیس گھنٹے کا سیز فائر ہوگیا ہے ۔سہیل آفریدی نے آخر کار حلف اٹھا لیا ہے اور وہ مذاکرات کے ساتھ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے پے رول پر رہا کریں میں افغانستان کا مسئلہ حل کردوں گا۔ میزبان حامد میر نے کہا اتنی ہماری افغانستان کے ساتھ کشیدگی ہے اور ہم نے اپنے میزائلوں کے نام ابھی تک غزنوی، غوری اور غزالی رکھے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید