• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ایکٹ سیکشن 16، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہدایات لیکر پیش ہوں، ہائیکورٹ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالدنےآرمی ایکٹ کی سیکشن16کے خلاف رٹ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسیب شکور پراچہ کو ہدایات لے کر پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔بریگیڈیئر احمد تاشفین، کرنل طیب احمد،لیفٹیننٹ کرنل تیمور اور میجر نعیم نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعےآرمی ایکٹ کی سیکشن16کوچیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بغیر کورٹ مارشل اور انکوائری کسی کو بھی برطرف نہیں کیا جاسکتا۔آرٹیکل ٹین اے کے تحت برطرفی کی منظوری کابینہ کے بعدوزیر اعظم دیں گے۔ سرٹیفکیٹ آف ڈسچارج جاری ہوتا ہے۔جس پر اتھارٹی کے دستخط اور مدت ملازمت موجود ہوتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید