• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے طالبان حکومت کیخلاف دستاویزی شواہد اقوام متحدہ کو دیدیے

اسلام آباد( صالح ظافر) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کو طالبان حکومت کی جارحیت اور پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی حمایت سے متعلق دستاویزی شواہد فراہم کر دیے ہیں، افغان حکومت کو طالبان رجیم کہاجائیگا، کابل اور قندہار میں تیل کے ذخیرے کونشانہ بنایاگیا ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو وہ دستاویز ثبوت دے دیے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بدھ کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ افغانستان کی حکومت کی پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائیوں اور بین الاقوامی سرحد پر بلااشتعال حملوں کے حوالے سے اہم عالمی دارالحکومتوں، خصوصاً دوست ممالک سے ہونے والی سفارتی مشاورت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے اور کسی ملک نے افغان حکومت کے مؤقف یا اس کی جارحیت کی حمایت نہیں کی۔

ملک بھر سے سے مزید